sui northern 1

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ

0
Social Wallet protection 2

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے مطابق 96 فیصد سے زائد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہو چکی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ سروے نتائج کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی شرح 92 فیصد ہے جبکہ شہری علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین، مردوں سے آگے ہیں۔ سروے کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سال 2025 میں انٹرنیٹ کا استعمال 57 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ سال 2019 میں صرف 17 فیصد تھا، تاہم مجموعی طور پر خواتین اور مردوں میں انٹرنیٹ کا استعمال برابر ہے اور انفرادی سطح پر موبائل و اسمارٹ فون کی ملکیت 50 فیصد ہو گئی ہے۔

sui northern 2

منٹوں میں گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کا آسان طریقہ

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ سال 2019 میں محض 34 فیصد گھرانے انٹرنیٹ سے استفادہ کر رہے تھے، گھریلو سطح پر 77 فیصد ڈیجیٹل رسائی کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا سب سے آگے ہے اور یہ کامیابی حکومتِ پاکستان اور ریگولیٹر کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سروے میں ڈیجیٹل شعور میں اضافہ اور آن لائن دنیا میں محفوظ طرزِ استعمال نظر آیا ہے جبکہ عوام کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری واضح طور پر سامنے آئی ہے، اسی سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ سروے نتائج کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.