بھارت نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کردی
بھارت نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کردی
بھارت کی خلائی ایجنسی نے اپنی تاریخ کی سب سے بھاری سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے مطابق یہ بھارتی سرزمین سے خلا میں بھیجا جانے والا اب تک کا سب سے بھاری پے لوڈ ہے۔
اسرو کے LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکی ساختہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو زمین کے لو ارتھ آربٹ میں کامیابی کے ساتھ پہنچا دیا گیا۔ اسرو کا کہنا ہے کہ یہ مشن بھارت کے کم لاگت خلائی پروگرام کی صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے، جس کے تحت آئندہ برسوں میں بغیر کریو کے مداری مشنز اور انسانی خلائی پروازوں کے منصوبے شامل ہیں۔
بینظیربھٹونے پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانےکیلئے قابل قدر اقدامات کیے: وزیراعظم
لانچ کیے گئے سیٹلائٹ کا وزن 6 ہزار 100 کلوگرام ہے، جو بھارتی خلائی پروگرام کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسرو کے مطابق اس کامیاب مشن سے بھارت کو عالمی سطح پر بھاری سیٹلائٹس لانچ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں مزید مضبوط مقام حاصل ہوگا۔
بھارت تیزی سے پھیلتے ہوئے تجارتی سیٹلائٹ مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے، جہاں فون، انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی کمپنیاں وسیع اور جدید کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی تلاش میں ہیں۔ اسرو کا کہنا ہے کہ یہ لانچ بھارت کی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 میں اپنی پہلی انسانی خلائی پرواز سے قبل ایک بغیر کریو مداری مشن بھی شروع کرے گا، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلے ہی 2040 تک چاند پر خلاباز بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں اسرو نے CMS-03 مواصلاتی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا، جس کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام تھا۔