بغیر مہارت پیسہ کیسے بنائیں؟ چیٹ جی پی ٹی نے آن لائن کمائی آسان بنا دی
بغیر مہارت پیسہ کیسے بنائیں؟ چیٹ جی پی ٹی نے آن لائن کمائی آسان بنا دی
مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عام لوگوں کے لیے آن لائن آمدن کے نئے راستے کھول دیے ہیں۔ معروف مالیاتی ویب سائٹ انویسٹوپیڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق وہ افراد بھی چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے پیسہ کما سکتے ہیں جن کے پاس کسی قسم کی تکنیکی مہارت موجود نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کنٹینٹ رائٹنگ، سوشل میڈیا مینجمنٹ، آن لائن ٹیوشن، ترجمہ، ڈیجیٹل پراڈکٹس کی تیاری، ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات، ریزیومے اور کور لیٹر لکھنا جیسے کام آسان ہو گئے ہیں، جو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں۔
پاکستان میں پہلے ہی ہزاروں نوجوان فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر کام کر رہے ہیں، اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے وہ اپنی پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے بلاگز، ویب سائٹس، سوشل میڈیا پوسٹس، اشتہارات اور آن لائن بزنس کے لیے مواد تیزی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل مصنوعات جیسے ای بکس، نوٹ شیٹس، اسٹڈی گائیڈز اور آن لائن کورسز بھی چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تیار کر کے فروخت کیے جا سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر طلبہ، اساتذہ، گھریلو خواتین اور جزوقتی فری لانسرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔
انویسٹوپیڈیا کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے دس ہزار سے زائد افراد آن لائن بزنس اور ڈیجیٹل کمائی کے نئے طریقوں کے لیے درخواستیں دیتے ہیں اور مصنوعی ذہانت نے اس عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر پاکستانی نوجوان اس ٹیکنالوجی کو درست طریقے سے استعمال کریں تو وہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پا سکتے ہیں۔