واٹس ایپ میں نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ جانیں

0

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے وہ ایپ سے باہر جائے بغیر ہی اپنے میسجز کا فوری ترجمہ کر سکیں گے۔

یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہے اور مختلف زبانوں جیسے انگریزی، ہندی، عربی، روسی، اسپینش وغیرہ میں میسجز کا ترجمہ ممکن بناتی ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین میسج کو دبا کر رکھ کر اور مینیو سے ترجمہ منتخب کر کے فوراً ترجمہ دیکھ سکتے ہیں، اور چاہیں تو مخصوص رابطوں کے لیے خودکار ترجمہ بھی چالو کر سکتے ہیں۔ ترجمہ کا یہ عمل مکمل طور پر ڈیوائس کے اندر ہوتا ہے، جس سے صارف کی پرائیویسی محفوظ رہتی ہے۔ یہ فیچر ایک دوسرے کے ساتھ ہونے والی ون آن ون اور گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا، مگر ابھی واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ورژن میں دستیاب نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.