ناسا نے خلا میں موجود کچرا صاف کرنے کے نئے فیز کا آغاز کردیا
ناسا نے خلا میں بڑھتے ہوئے فضلات کو صاف کرنے کے لیے ایک نیا مرحلہ شروع کیا ہے جس میں پرانے سیٹلائٹس، راکٹ کے ٹکڑوں اور دیگر فضائی آلات کو جدید روبوٹک بازوؤں اور جالوں کے ذریعے پکڑ کر زمین کے ماحول میں جلا کر ختم کیا جائے گا۔ کچھ فضلہ مدار سے ہٹا کر دوبارہ استعمال یا ری سائیکلنگ کے لیے بھی لایا جائے گا۔ ناسا اس منصوبے میں نجی کمپنیوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں سیٹلائٹس کی لانچنگ اور خلائی تحقیق کے لیے درپیش خطرات کو کم کیا جا سکے۔