واٹس ایپ نے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، یہ کونسے اکاؤنٹس تھے؟

0

واٹس ایپ نے 2025 کے پہلے چھ ماہ میں دنیا بھر سے چھہتر لاکھ جعلی اور فراڈ کرنے والے اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں، جو زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ میٹا کمپنی نے نئی حفاظتی خصوصیات بھی متعارف کروائیں ہیں، جن میں نامعلوم افراد کے گروپ میں شامل کرنے پر فوری اطلاع ملنا شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ پر جعل سازی اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کو روکنا ہے، کیونکہ کچھ دھوکہ باز مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی پیغامات تیار کر کے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ حکام نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے دو مرحلہ وار تصدیق جیسے حفاظتی طریقے استعمال کریں اور مشکوک پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.