دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود ‘خفیہ’ تعلق دریافت
سائنسدانوں نے دماغ اور معدے کے درمیان ایک نیا رابطہ دریافت کیا ہے جو دماغ کو فوری طور پر معدے میں موجود جرثوموں کے پیغام سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس نظام کو نیورو بائیوٹک سنس کہا گیا ہے جو خاص خلیات یعنی نیورو پوڈز میں پایا جاتا ہے۔ یہ خلیات ایک پروٹین کو پہچان کر دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں جو کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا کہ اگر یہ سگنل دماغ تک نہ پہنچے تو لوگ زیادہ کھانے لگتے ہیں اور وزن بڑھتا ہے۔ اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہمارے معدے کے بیکٹیریا ہماری بھوک اور مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں اور یہ معلومات مستقبل میں بہتر صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
