انسٹا گرام میں ری پوسٹس اور میپس سمیت 3 نئے فیچرز متعارف

0

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد آن لائن رابطے بڑھانا ہے۔ پہلا فیچر ری پوسٹس ہے جس سے لوگ دوسروں کی پبلک ریلز اور پوسٹس شیئر کر سکیں گے اور اصل پوسٹ کرنے والے کو کریڈٹ ملے گا۔ دوسرا فیچر انسٹاگرام میپ ہے جس میں صارف اپنی آخری لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں اور کن لوگوں کو دکھانی ہے یا چھپانی ہے، وہ خود منتخب کر سکیں گے۔ تیسرا فیچر نئی فرینڈز ٹیب ہے جو ریلز کے اوپر ظاہر ہوگا اور صارف کے دوستوں کے پبلک مواد کو دکھائے گا، جو پہلے کچھ صارفین کے لیے تھا اب پوری دنیا میں دستیاب ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.