ایک ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے انسٹاگرام صارفین پر پابندی عائد کردی گئی

0

انسٹاگرام نے لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اب صرف وہ صارفین لائیو ویڈیوز نشر کر سکیں گے جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم ایک ہزار ہو اور ان کا اکاؤنٹ پبلک ہو۔

 

اس سے قبل انسٹاگرام پر تمام صارفین، چاہے ان کے فالوورز ہوں یا نہ ہوں، بلا روک ٹوک لائیو اسٹریمنگ کر سکتے تھے۔ تاہم، اب کمپنی نے کم فالوورز رکھنے والے صارفین کو نوٹس جاری کیے ہیں، جن میں انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس اس فیچر کے لیے مزید اہل نہیں ہوں گے۔

 

انسٹاگرام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا:

**”ہم نے لائیو اسٹریمنگ کی اہلیت کے اصولوں میں تبدیلی کی ہے، اور اب صرف وہ پبلک اکاؤنٹس جن کے فالوورز ایک ہزار یا اس سے زائد ہوں، لائیو ویڈیوز بنا سکیں گے۔”**

 

کمپنی نے واضح کیا کہ یہ کوئی سسٹم کی خرابی نہیں بلکہ ایک جان بوجھ کر کیا گیا فیصلہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو لائیو اسٹریمنگ کا بہتر اور محفوظ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

 

ادھر، محدود فالوورز رکھنے والے اور پرائیویٹ اکاؤنٹس کے صارفین نے اس تبدیلی پر ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ انسٹاگرام کی یہ نئی پالیسی ٹک ٹاک سے مشابہت رکھتی ہے، جہاں بھی لائیو اسٹریمنگ کے لیے فالوورز کی ایک طے شدہ حد درکار ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، فیس بک پر صرف 100 فالوورز اور یوٹیوب پر 50 سبسکرائبرز کے ساتھ بھی صارفین کو لائیو اسٹریمنگ کی اجازت حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.