آسان اقساط پر اسمارٹ فونز ! پاکستانی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

0

اسلام آباد – وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے "اسمارٹ فون سب کے لیے” پالیسی کے تحت عوام کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل شمولیت کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیزا فاطمہ نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد ہر شہری کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنا ہے تاکہ تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی تک یکساں رسائی حاصل ہو سکے۔ ان کے مطابق سستے اور آسان اقساط پر دستیاب اسمارٹ فونز نہ صرف ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دیں گے بلکہ قومی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں، طلباء اور خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، تاکہ وہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کے شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

شیزا فاطمہ نے مزید بتایا کہ "DigiSkills” پروگرام کے تحت گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت دی جا چکی ہے، جب کہ رواں سال کا ہدف 10 لاکھ طلباء کو مصنوعی ذہانت (AI) کی تربیت دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام عوامی مقامات کو خواتین کے لیے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے ہیں، تاکہ وہ بلاخوف و خطر قومی ترقی میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.