sui northern 1

پاکستانی فری لانسرز نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کے فری لانسرز نے ایک بڑی معاشی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سالانہ 500 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ کما کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ملک بھر میں سرگرم بیس لاکھ سے زائد فری لانسرز ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوا رہے ہیں۔

یہ پیش رفت نہ صرف فری لانسنگ کے شعبے میں ترقی کی علامت ہے بلکہ قومی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ "ڈیجیٹل یوتھ ہب پروگرام” کے تحت ملک بھر میں 250 ای روزگار مراکز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے جو نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنانے میں معاون ہوں گے۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ ہب کے مطابق حکومت پاکستان اور یونیسیف کے اشتراک سے نوجوانوں کو تعلیم، فری لانسنگ اور انٹرپرینیورشپ کے عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے۔

یہ سنگ میل نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی کا مظہر ہے بلکہ ملک کو مستقبل میں ڈیجیٹل پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کی جانب ایک ٹھوس قدم بھی سمجھا جا رہا ہے۔

Ask ChatGP
sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.