واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کی آمد

0

(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ میں ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات مکمل کرکے بھیجنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو وہ کسی چیٹ میں لکھ کر سینڈ کرنا بھول جاتے ہیں۔ صارفین کو ایک آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نامکمل میسجز کو تلاش کرکے بھیج سکیں۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اس وقت بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جب صارف کسی وجہ سے میسج ٹائپ کرتے ہوئے کسی اور کام میں مصروف ہو جائے یا وہ سینڈ بٹن کلک کرنا بھول جائے۔یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ایک مخصوص چیٹ فلٹر متعارف کرایا جائے گا جس میں وہ تمام میسجز موجود ہوں گے جو چیٹس میں ڈرافٹ ہوں گے۔ابھی ان ڈرافٹ میسجز کو تلاش کرنے کے لیے صارفین کو پوری چیٹ لسٹ میں اسکرول کرنا پڑتا ہے جس میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے، خاص طور پر ان افراد کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے جن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ۔اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.