حب(نمائندہ خصوصی)اٹک سیمنٹ فیکٹری حب انتظامیہ جنرل مینجر تنویرعالم کی جانب سے فیلکن پبلک اسکول کے بچوں کیلئے احسن اقدام اسکول کے بچوں میں بیگز اور اسٹیشنری کے سامان تقسیم کئے گئے ہیں،عوامی حلقوں کی تعریف۔

تفصیلات کے مطابق حب ساکران ملٹی نیشنل کمپنی اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کے انتظامیہ کے جنرل مینیجر کیپٹن ریٹائرڈ تنویر عالم ملک کی جانب سے فیلکن پبلک اسکول کے طلباء وطالبات کے لیئے دی گئی بیگز اور اسٹیشنری کے سامان ایڈمن آفیسر سید ارشد حسین طلباء وطالبات میں تقسیم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل فیلکن پبلک اسکول ماسٹر حیبت خان،ماسٹر نہال خان،ماسٹر لعل محمد،ماسٹر میاں خان،محمد عارف موجود تھے حب کے عوامی حلقوں کی جانب سے اٹک سیمنٹ فیکٹری کے جنرل مینیجر تنویر عالم کی احسن اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔
