ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ڈی سی گلگت کا حضرت علیؓ کی مجالس اور جلوس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ

گلگت(مصعب خالق)امیر اعظم حمزہ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے 21رمضان شہادت حضرت علیؓ کی مجالس اور جلوس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے حید ر پور ہ، سکوار اور دنیور کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے دورے کے ہمراہ ایس ایس پی گلگت، ونگ کمانڈنگ جی بی سکاؤ ٹس، ونگ کمانڈنگ رینجر، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور دیگر سکیورٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

تفصیلاب کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت نے گزشتہ رات کو برآمد ہونے والے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے حید ر پورہ، سکوار اور دنیور کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے حید ر پور ہ، سکوار اور دنیور کے منتظمین اور انجمن امامیہ کے صدر اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات بھی کی اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا ہے کہ یوم علیؓ کی جلوس اور مجلس کو پر امن گزارنے کے لیے ہر قسم کی اقدامات اٹھائے جائیں گے اس کے علاوہ ضلع بھر میں پرامن فضا کو بر قرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے لائیں جائینگے۔

پرامن فضا کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا اور سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے انجمن امامیہ صدر اور دیگر امامبارگاہوں کے منتظمن و ذمہ داران نے حکومت، انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے جانب سے مجلس و جلوسوں اور عزاداروں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور علاقے میں امن و آمان کے قیام کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ایس پی گلگت اور دیگر سکیورٹی فوررسز کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ یوم علی ؑ کی مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کو فول پروف بنائے اور داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے چکنگ کے نظا م کو سخت سے سخت کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اور جلوس کی سیکیورٹی میں چوکس رہے اور جلوس کے رضاکاروں اور منتظمن کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button