پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں نے لاہور پر پیسے نہیں لگائے، بس کھانے پینے کا پروگرام ہوتا رہا ہے اور شریفوں نے باز تو آنا نہیں، یہ اسی طرح ہی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کئی برس حکمرانی کی ہے لیکن نوازشریف، رانا ثناء اللہ جیسے بیوقوف لوگوں اور اس ٹولے نے عام آدمی کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے جبکہ اس ٹولے نے لوگو ں پر جھوٹے پرچے کرائے، لوگوں کو تنگ کیا اور لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ بھی ڈالے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اس امپورٹڈ ٹولے نے آج تک غریب آدمی کے بارے میں نہیں سوچا، یہ ٹولہ تو غریب آدمی کو اپنے پاس نہیں آنے دیتا تھا۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں دین کی خدمت کےکام کو آگے بڑھایا ہے