sui northern 1

جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات پر کمیشن کے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

sui northern 2

جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان انکوائری پر اتفاق ہوا تھا۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے عدالتی کاموں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت اور دبا میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.