لاہور،پتنگ بازی کیخلاف کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 128 مقدمات درج

0

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور بھر میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 24 گھنٹوں کے اندر صوبے بھر میں 128 مقدمات درج کرلیے گئے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران 128 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 14077 پتنگیں اور 10299 ڈوریں و چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 26 فروری سے اب تک 3228 مقدمات درج اور 3361 قانون شکن گرفتار کیے گئے ہیں۔

صوبے بھر میں ملزمان کے قبضے سے 177631 پتنگیں اور 13892 ڈوریں اور چرخیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملتان پولیس کے مطابق پتنگ بازی کی سزا تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی پتنگ بازی پر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ پتنگ کی خریدوفروخت اور تیاری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.