گلگت بلتستان (مصعب خالق) راولپنڈی میں شہید امن سیف الرحمن کی برسی کی تقریب منعقد ہوٸی۔

تقریب میں مقررین نے شہید سیف الرحمن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نےکہاایک ایسے پر آشوب در میں جب گلگت بلتستان میں مذہبی شدت پسند فرقہ وارانہ بنیاد پر ایک دوسرے کےخون کےپیاسے تھے شہید سیف الرحمن نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے گلگت بلتستان میں امن کا قیام ممکن بنایا۔
یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ آج اگر گلگت بلتستان میں امن ہے تو یہ شہید یف الرحمن کے خون کا صدقہ ہے۔ شہید سیف الرحمن امن کیلٸے اپنا خون دیکر امر ہوگٸے۔ مقررین نے اس عہد کا بھی اعادہ کیا کہ شہید کے امن کے مشن کی ہر حال میں تکمیل کی جاٸیگی۔
شہید سیف الرحمن نے نہ صرف امن کی خاطر قربانی دی بلکہ اپنی زندگی میں عوام کی خدمت کا شاندار رکارڈ قاٸم کیا ، وہ غریبوں کے ہمنوا تھے اورتعمیر و ترقی کا ویژن رکھتے تھے۔ آج مسلم لیگ ن ان کی اس سوچ کے ستون پر کھڑی ہے کہ امن کے بغیر علاقے کی ترقی ممکن نہیں ہے گلگت بلتستان میں شہید امن کے بھاٸی حافظ حفیظ الرحمن نےاپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ثابت کیا کہ وہ شہید امن کے اسی فلسفے پر کاربند ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ شہید امن کی شہادت کیبعد ان کے بھاٸی نے پارٹی سنبھالی اور شہید کے مشن کو آگے بڑھایا۔شہید امن کے بھاٸی حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے پانچ سالہ در حکومت میں گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنایا اور ساتھ تعمیر و ترقی کا شاندار رکارڈ قاٸم کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن امن کا ضامن ہے۔ گلگت بلتستان ہویا کراچی ،وزیرستان ہویا بلوچستان اگر کہیں امن قاٸم ہوا ہے تو وہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں قاٸد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہوا ہے۔
مقررین نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ میاں شہبازشریف کی نومنتخب حکومت بھی ملک کو حالیہ شورش اور بد امنی سے نجات دلانے میں کوٸی کسر نہیں چھوڑے گی اور ایک بار پھر تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوجاۓ گی۔ برسی کی تقریب میں شہید امن سیف الرحمن ، ممتاز مسلم لیگی رہنمإ راجہ وقار ممتاز کی مغفرت کیلٸے دعا کی اور حالیہ وزیرستان دہشت گردی واقعے کی مذمت کی اور واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کی مغفرت کی دعا کی۔
تقریب سےصوباٸی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اشرف صدإ ، انجینئر محمد نظر سابق ٹکٹ ہولڈر غزر حلقہ 2 محمد سلیمان صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اسلام آباد ،شیرین اختر سابق ممبر جی بی اسمبلی ، رفیع اللہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان راولپنڈی انجنیٸر شبیر صدر پاکستان مسلم لیگ ن کھرمنگ ، برکت جمیل سابق پارلیمانی سیکرٹری ، عابد دیدار ، اور ناصر جمال واٸس پریزیڈنٹ راولپنڈی اسلام آباد نے خطاب کا۔
