ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

مریم نواز پر قتل کے الزامات، شیر افضل مروت ایف آئی اے طلب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے سائیبر کرائم ونگ نے شیر افضل مروت کو نوٹس بھیج دیا ، بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر نوٹس جاری کیا گیا ،شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کی گئی ٹویٹ پر طلب کیا گیا ہے ۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت 18 مارچ کو اسلام آباد ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں ۔

شیر افضل مروت کا 9 مارچ کو کیا گیا ٹویٹ جس میں انہوں نے مریم نواز پر اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرتے ہوے دعویٰ کیا تھا کہ انکے پاس اس قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے مکمل اور جامع ثبوت ہیں جو وہ ضرورت پڑنے پر ایف آئی اے کو دے سکتے ہیں ۔

اسی ٹویٹ پر انہیں 18 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں ثبوتوں کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button