ہمارے طلباء نےاردو اور انگلش پرعبورمیں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،وزیرتعلیم گلگت بلتستان

0

گلگت(مصعب خالق)اثرپورٹ2023کی تقریب رونمائی کی تقریب گلگت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد جیو ٹیک کنسلٹنسی نے ادارہ تعلیم و آگاہی اور دیگر اداروں کے تعاون سے کیا تھا۔گلگت اثر رپورٹ 2024 گلگت بلتستان چیپٹر 2024 کی لانچنگ گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔

جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان وزیر پاپولیشن ویلفر دلشاد بانو سیکرٹری ایجوکیشن ضمیر عباس سمیت مختلف ادروں کے سربراہان سمیت مختلف شبعہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے گلگت بلتستان میں تعلیمی میدان میں ملک کے دیگر صوبوں سے بہتر کارکردگی رہی آزاد کشمیر کے بعد گلگت بلتستان کا نمبر رہا پرائیوٹ سکول میں داخلوں کی شرح بڑھ گئی ۔

اس مو قع پر وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے سالانہ اثر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان طلباء نے قومی سطح پر اردو اور انگلش دونوں کی مہارت میں چاروں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گلگت بلتستان نے 94% اندراج کی شاندار شرح حاصل کی صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کو طلباء کے روشن مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے تعلیم کے فروغ اور گلگت بلتستان کے طلباء کو انکے گھر کی دہلیز پرجدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اور تعلیمی شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں شرح داخلہ میں گزشتہ سال کی نسبت کافی حد تک اضافہ ہوا ہے اور نجی اسکولوں سے طلباء کی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے کیلئے پر عزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری سے ہی ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت تیار ہوگی، جو گلگت بلتستان کو خوشحال خطہ بنانے کے جذبے سے سرشار ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کے انفرا سٹرکچر کی بہتری، قابل اساتذہ کی تعیناتی اور تربیت اور طلباء کو جدید رحجانات کے حامل پروگرامز سے روشناس کرانے سے خطے کا تعلیمی نظام جدید طرز پر استوار ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.