Gas Leakage Web ad 1

ملتان،راولپنڈی میں آتشزدگی کے واقعات،سوئی ناردرن گیس کی وضاحت

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محلہ جوادیاں حرم گیٹ ملتان و راولپنڈی بھابڑا بازار میں آتشزدگی کے واقعات

Gas Leakage Web ad 2

محلہ جوادیاں حرم گیٹ ملتان میں 12 مارچ 2024ء کو سحری کے وقت 12 بجے کے بعد سلینڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سوئی ناردرن کی ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

اہل خانہ کے بیانات کے مطابق عمارت پرانی اور خستہ حالت میں تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ واقعہ میں گیس لیکیج کا کوئی اخراج شامل نہیں تھا۔ اس کے علاوہ بھابڑا بازار، راولپنڈی میں آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہوئی۔

کسٹمر سروس کی ایمرجنسی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیکھا کہ جس کمرے میں آگ لگی وہاں گیس کی کوئی لائن موجود نہیں تھی۔ چیف انجینئر (راولپنڈی) نے مینٹیننس، میٹرنگ ٹیموں کے ساتھ سائٹ کا دورہ کیا۔ایک چھوٹے کمرے میں برنر کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر تھا۔ ایل پی جی گیس کمرے میں جمع تھی۔ جہاں چولہا جلاتے ہوئے آگ لگنے کا واقعہ اور اس کے بعد دھماکہ ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.