ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی زمینی راستے سے روس کو پھلوں کی ترسیل شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے زمینی راستے سے روس تک پھلوں کی نقل و حمل شروع کر کے علاقائی تجارت میں ایک سنگِ میل حاصل کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے 16 ٹرک سنگترے لے کر تقریباً 6 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد روسی شہروں ڈربنٹ اور گروزنی میں داخل ہو گئے۔

روس نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے این ایل سی کی کوششوں کو سراہا۔”

پاکستان جو گذشتہ دو سالوں سے معاشی سست روی کا شکار ہے، اس وقت کئی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک اپنے کم ہوتے زرِ مبادلہ کے ذخائر اور غیر مستحکم کرنسی کو مضبوط بنانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کو بالخصوص شرقِ اوسط سے راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

روس کو پھلوں کی برآمد سے پہلے این ایل سی نے وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کو بھی کیلے، گوشت اور سمندری غذا کی برآمد کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button