ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ کو بتانا چاہیے تھا، علیمہ خان

لاہور(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی، سپرنٹنڈنٹ کو بتانا چاہیے تھا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے ہم تمام کیسز کا سامنا کریں گے، ان لوگوں نے اپنی ڈیوٹی سمجھ رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکلنے دینا۔

علیمہ خان نے کہا کہ تفتیشی افسر کئی ماہ گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہیں کرسکا، جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت پر آئے تو جج ہی موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش مکمل نہیں ہو رہی۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر ن لیگ کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا، مریم نواز کو ساتھ لے کر ن لیگ کے دفتر، کلمہ چوک اور کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button