نادراکا24واں یوم تاسیس پاکستانی عوام کے نام کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)24 سالہ سفر میں نادرا نے نہ صرف ہر پاکستانی کی شناخت کو یقینی بنایا بلکہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے تیسرے بڑے طبقے کو خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا

گزشتہ سال کے دوران 3 کروڑ شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ کی گئی، خواتین کی 50 فیصد رجسٹریشن کے تاریخی سنگ میل کا حصول

یوم تاسیس کے موقع پر نادرا کے بانی ارکان کو بھرپور خراج تحسین، جن کی انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان میں شناختی نظام کی بنیاد رکھی گئی

بانی ارکان کی انتھک محنت اور دن رات کی کوششوں کی بدولت ملک میں ڈیجیٹل بائیومیٹرکس کے نظام کی داغ بیل ڈالی گئی

جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت پاکستان میں سمارٹ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے نئے دور کا آغاز ہوا

بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کی انقلابی سہولیات ہوں یا قدرتی آفات کی صورت میں امداد کی فراہمی کے لئے سمارٹ کارڈ کے پروگرام اور معاشرے کے محروم طبقات کی مالی شمولیت یقینی بنانے کے جدت آمیز منصوبے، نادرا نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے

سال 2023 کے دوران تقریباً 3 کروڑ شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ کی گئی اور خواتین کی 50 فیصد رجسٹریشن جیسے قابل ذکر سنگ میل کا حصول ممکن ہوا

نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 جیسے قومی اہمیت کے حامل بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا

نادرا کی جانب سے جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلحہ لائسنس کے اجراء کی خدمات بھی نمایاں رہیں

نادرا نے ٹیکس دہندگان کا دائرہ وسیع کرنے میں معاونت کے لئے ڈیٹا انٹیگریشن اور آرٹیفشل انٹیلی جنس ماڈلنگ جیسے جدت آمیز طریقوں کا استعمال کیا

بین الاقوامی سطح پر نادرا نے عالمی معیار کے بہترین مروجہ طریقوں پر عمل کرتے ہوئے نائجیریا، صومالیہ اور کینیا کے ساتھ اپنے اشتراک کو وسعت دی

سال 2024 میں نادرا شہریوں کی رجسٹریشن کے لئے ملٹی پلیٹ فارم نظام متعارف کرانے کے لئے کام کر رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.