ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

آصف زرداری 400 سے زائد ووٹ لے کر صدر بنیں گئے، شرجیل میمن

کراچی (نیوزڈیسک)آصف علی زرداری 400 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں صدارتی انتخابات سے معلق دعویٰ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پارلیمان کو اختیارات دیے ہیں، آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

آصف زرداری نے ماضی میں پہلے دفعہ اپنے اختیارات نیچے منتقل کیے، آصف زرداری نے این ایف سی اور سی پیک کے تاریخی کام کیے ہیں، جبکہ وہ چاروں صوبوں کو جوڑیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تمام اداروں کو ساتھ بٹھائیں گے، ملک کو آگے چلنا ہے تو نفرت اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرنا ہونگے۔

صدارتی الیکشن میں ووٹنگ سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بات بھی سامنے ہے، کہ ووٹ نہیں دینگے۔

محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، محمود خان اچکزئی نے اداروں کوبرابھلا کہا، آج وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ملک کے خلاف جو باتیں کرے، وہ پی ٹی آئی کا پسندیدہ امیدوار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button