مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونگے،حنیف عباسی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی سینیئر آدمی ہیں ان پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے آئین اورقانون کے مطابق ہوںگے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ صدر مملکت کا انتخاب بلا مقابلہ ہوجانا چاہیے تھا، محمود اچکزئی کو شکست دیوار پہ لکھی ہوئی نظر آرہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بن گیا ، وزیراعلیٰ بن گئے، صدر بھی بن جائے گا، مجھے ابھی تک کسی نے نہیں پوچھا کہ کونسی وزارت لینی ہے۔

لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف دور کی طرح اگر ملک چلتا تو پاکستان، بھارت سے آگے نکل جاتا۔

انھوں نے کہا کہ آج سوچنا ہے کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے یا پیچھے، ہمیں ترقی چاہیے ، غریب کو روٹی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکا تو کیا ہم کامیاب حکومت ہونگے، ملک کے حالات مل کر ہی درست کیے جاسکتے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما سبین غوری نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ ہمارے پاس آئے، انھوں نے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سب کو ملکر بات چیت کرنا پڑے گی۔

صحافی نے جب سبین غوری سے سوال کیا کہ، کیا صدر زرداری کو ووٹ دیں گی؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ یہ تھوڑی دیر میں پتہ چل جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.