کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان کی سب سے زیادہ انکلوسیو کمپنیوں کو جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز پیش کیے
ایچ آر میٹرکس کے زیر اہتمام گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس ایوارڈز 2023 کا انعقاد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 6 مارچ کو کیا گیا ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے جیتنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز پیش کیے۔ دیگرمعززمقررین میں کونرڈ ٹرائبل قونصل جنرل کراچی، ڈاکٹر روڈیگر لوٹز جرمن قونصل جنرل کراچی، عاطف باجوہ صدر بینک الفلاح لمیٹڈ، ظفر اے خان سابق سی ای او اینگرو کارپوریشن، مشرف حئی سابق سی ای او یونی لیور اورلوریل پاکستان، ماہین رحمٰن سی ای او انفرا زامن پاکستان، میموش خواجہ سی ای او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس، زاہد مبارک سی ای او ایچ آر میٹرکس، جمال ناصر سی ایچ آر او ایچ بی ایل اور ہاجرہ عمر ہیڈ ایچ آر نیسلے پاکستان لمیٹڈشامل تھے ۔
ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ خواتین کی شمولیت سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں خواتین کی نمائندگی 38فیصد ہے جس سے عدم مساوات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2023 کی کارکردگی کی بنیاد پر تین کمپنیوں کو "2023کے سب سے زیادہ انکلوسیو ادارے "قرار دیا گیا، جن میں ایچ بی ایل، بینک الفلاح لمیٹڈ اور نیسلے پاکستان لمیٹڈشامل ہیں۔ 10 سرفہرست انکلوسیو کمپنیوں میں اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک، جیز، فیصل بینک لمیٹڈ، میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آغا خان یونیورسٹی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک شامل ہیں ۔ 20 سرفہرست انکلوسیو کمپنیوں میں اینگرو انرجی لمیٹڈ، سونیری بینک لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ لمیٹڈ، پیپسی کو پاکستان، اے جی پی لمیٹڈ اور اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالوجی لمیٹڈ شامل ہیں۔
مجموعی طور پر منتخب کیٹیگریز میں ایوارڈ جیتنے والی کمپنیوں میں HRSG، مارٹن ڈاؤ گروپ، نوو نورڈسک پاکستان، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، جوبلی لائف انشورنس، K الیکٹرک لمیٹڈ، یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، ٹی پی ایل کارپ لمیٹڈ، بائیر پاکستان لمیٹڈ، فوڈ پانڈا پاکستان، مشرق گلوبل سروسز (ایس ایم سی ۔ پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ، جعفر بزنس سسٹمز، بی آر بی گروپ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب میٹرو بینک، کار انداز پاکستان، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، جے ایس بینک، پاکستان سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX)، دی ملینیم یونیورسل کالج – TMUC، DVAGO اور انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (ICE) پاکستان شامل ہیں ۔
پاکستان کی نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور یونی لیوراور لوریئل کی سابق سی ای او مشرف حئی کو "انسپائریشنل ویمن آف دی ایئر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔