اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔