پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،علی امین گنڈا پور

0

چارسدہ(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور چارسدہ آمد پر چارسدہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات، ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان موقع پر موجود ،پولیس افسران اور جوانوں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری،

اس موقع پروزیر اعلی خیبرپختونخواعلی خان امین گنڈاپورنے کہاکہ فورسز کے جوانوں اور افسروں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنھوں نے ہمارے لیے، ہمارے بچوں کے لیے،ہمارے ملک اور صوبے کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ضلع چارسدہ کا مختصر دورہ۔
گزشتہ دنوں مردان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ایس پی اعجاز خان کے گھر آمد
وزیر اعلیٰ کا شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار۔ شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی۔
وزیر اعلیٰ کی شہید کی بچیوں سے خصوصی ملاقات اور صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایس پی اعجاز خان نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ شہداء نے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہمارے پولیس جوانوں اور افسران کے حوصلے بلند ہیں،صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید ایس پی اعجاز خان کی بچیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، اعجاز خان شہید کے اہل خانہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی، شہید کے اہل خانہ کو شہید پیکج کے تحت تمام مراعات دی جائیں گی، اگر شہید کی بیوہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی ہے تو حکومت بھر بھر پور تعاون کرے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.