گلگت بلستان میں 380اساتذہ کی آسامیاں مشتہر کرنے کی منظوری

0

گلگت (مصئب خالق)ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کابینہ نے تعلیم دوست پالیسیوں سمیت روزگار کی فراہمی میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور روزگار کی فراہمی کیلئے بی پی ایس 14 کی 380 سے زائد آسامیوں کو مشتہر کرنے کی منظوری دی ہے جو کل مشتہر ہوں گی اور ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سمیت شہری علاقوں میں بھی اساتذہ کی کمی کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور سند یافتہ اہل اور قابل نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں اسلئے ترجیح بنیادوں پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے لیکر ٹیسٹنگ سروس تک تمام اداروں کو کہا گیا کہ وہ میرٹ پر گلگت بلتستان سطح کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستعد ہیومن ریسورس کے ذریعے تعلیمی و دیگر اداروں کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کو مذکورہ آسامیوں کے ساتھ متصل کیا جا سکے اور خطے سے روزگار کے سلسلے

Leave A Reply

Your email address will not be published.