اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج علی نواز بکھر کے روبرو پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تو یہ مفاہمت کی بات بڑی منافقت لگتی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں۔
