اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ ہم مسائل کے باوجود آگے بڑھنا چاہتے ہیں، یہ لوگ خود بحران ہیں ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتے۔
میڈیا سے بات چیت میں بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی مشہوری نہیں چاہیے بلکہ عوام کو اپوزیشن کے ردعمل کا علم ہونا چاہیے، مفاہمت کی طرف بڑھنا چاہیے، ابھی تو مذاکرات یا مفاہمت سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے فلور پر بات ہوئی لیکن باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی ہی مفاہمت اور بات چیت کا حتمی فیصلہ کریں گے، ہم نے اپنے منشور میں بھی ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کا کہا ہے، نفرتیں بہت ہوئیں، اس سے مسائل بڑھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یورپ میں مسائل تھے جنگیں لڑیں اور پھر اتفاق پیدا ہوا، یہ کون لوگ ہیں جو نفرتیں پیدا کرتے ہیں۔