بورڈ آف مینجمنٹ ممبران کادیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دیامر بھاشا کنسٹلنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے پراجیکٹ میں تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا.

دورے کے دوران کنسلٹنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے مین ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعیمراتی پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا،بعد ازاں بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ حکام اور کنٹریکٹر کا مشترکہ اجلاس کنٹریکٹر کیمپ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مین ڈیم پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور تعمیراتی اہداف کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے چیف انجنیئرز، کنسلٹنٹس گروپ بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین مائیکل فرانس راجرز، بورڈ کے ممبران، واپڈا اور کنسلٹنٹس کے دیگر سینئر عہدیداروں اور انجینئرز نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.