ایس ای سی پی نے ایمپلائر فنڈڈ اسکیموں کی اجازت دیدی

0

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رضاکارانہ پنشن سسٹم (وی پی ایس) کے ریگولیٹری فریم ورک کو مزید وسیع کرنے کے پیش نظر، ایمپلائر پنشن فنڈز متعارف کروا تے ہوئے ، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں، آجروں کی جانب سے معتین شدہ کنٹریبیوشن پر مبنی پنشن اسکیموں کے اجراء کی اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں کو ویلنٹری پنشن اسکیموں کے قواعد، 2005 اور این بی ایف سی ضوابط ، 2008 میں ضروری ترامیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایمپلائر پنشن فنڈز کے اجراء سے اب گروپ کمپنیاں، ہولڈنگ کمپنیاں، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ، آمدنی کے لئے، پنشن اسکیم میں شمولیت آفر کر سکتی ہیں۔

ان ترامیم کا مقصد پاکستان میں ایک متحرک اور جدید معاشی نظام کے تقاضوں کے مطابق پنشن کی سہولت فراہم کرنا ہے، جس میں ریٹائرمنٹ کے لئے کی گئی بچتوں کا پیشہ ورانہ طریقے سے انتظام کرنا اور افراد کو ان کے انفرادی رسک پروفائلز اور آمدنی کی ضروریات کے مطابق اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ، بہتر رسک مینجمنٹ اور سروس کی کوالٹی کو یقنی بنانے کے لئے، پنشن اسکیموں کا اجراء کرنے والی کمپنیوں جن میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں، لائف انشورنس کمپنیاں، اور سرمایہ کاری کے مشیر، شامل ہیں، ایسٹ مینجرز کی درجہ بندی کے لیے بین القوامی معیارات ‘AM2’ متعارف کرایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.