ہری پور(نیوز ڈیسک) ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تحصیل خانپور کے علاقے سربروٹ میں ترناوہ کھوئی بگراں کے مقام پر پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ہلی سے راولپنڈی جارہی تھی، بس میں بچوں اور خواتین سمیت 45 سے 50 مسافر سوار تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاٸے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والی جیپ بھی حادثے کا شکار ہو گٸی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
