عراق میں ہونیوالے ایشیا کپ آرچری کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تیرانداز محمد اسرار پاکستان کیلئے بڑا اعزازہے اور امید ہے کہ وہ عراق میں ہونیوالے ا س مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے یہ بات خیبرپختونخواہ آرچری ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز خان اور سیکرٹری سارہ خان نے اپنے ایک بیان میں کی.
انہوں نے کہاکہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے تیرانداز محمد اسرار پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں قبل ازیں انہوں نے چین میں ہونیوالے بین الاقوامی مقابلوں میں ٹاپ سکور کیا تھا اسی بناءپرعراق میں ہونیوالے ان مقابلوں میں اسرار الحق کا انتخاب کیا گیا امتیاز خان اور سارہ خان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تیر اندازی کے فروغ کیلئے خیبرپختونخواہ آرچری ایسوسی ایشن کوشاں ہے جس کا ثبوت ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے اسرار الحق ہے اور آج قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان تیر انداز عراق میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے
ان کے مطابق عراق میں ہونیوالے ایشین آرچری چیمپئن شپ میں اسرار الحق نے ابتدائی راﺅنڈمیں چھ سو سے زائد سکور کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق میں ہونیوالے ایشیاءکپ آرچری مقابلوں میں اسرار الحق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہاکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی آرچری کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں جائیں گی