Gas Leakage Web ad 1

موٹر سائیکل مالکان کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

0

حکومت پنجاب نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف دینے کیلئے بڑا پیکیج متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت موٹر بائیک مالکان کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جبکہ ہر رجسٹرڈ موٹر بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی بھی دی جائے گی۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ بائیک مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت انہیں پٹرول 100 روپے فی لیٹر رعایت کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

یہ ریلیف پیکیج فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس سے صوبے بھر کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔

فیول سبسڈی حاصل کرنے کیلئے موٹر بائیک مالکان کو طریقہ کار بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ شہری 1000 ہیلپ لائن پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ’’مریم کو بتائیں‘‘ ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن اور سبسڈی سے متعلق رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسے ریلیف پیکیجز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.