Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر خزانہ سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی ملاقات , صوبے کو درپیش مختلف معاشی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال

0

وفاقی وزیر خزانہ سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی ملاقات

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، جس میں صوبے کو درپیش مختلف معاشی اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران وزیر اعلیٰ نے صوبے کے مالی مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے جائز مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

پٹرولیم قیمتوں اور ہدفی سبسڈی سے متعلق وفاق اور صوبوں کا اعلیٰ سطح اجلاس

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ہدفی سبسڈی کے نظام سے متعلق وفاقی اور صوبائی قیادت کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے ورچوئل جبکہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے براہ راست شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا علی پرویز ملک، احد خان چیمہ اور شزا فاطمہ خواجہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں و اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر عمومی سبسڈی کے بجائے ہدفی اور مؤثر سبسڈی نظام متعارف کرانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی امداد کو معاشرے کے کمزور طبقات تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے جبکہ مالی نظم و ضبط کو بھی برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، موجودہ ڈیٹا بیس اور کیش ٹرانسفر سسٹمز کے ذریعے سبسڈی کی فراہمی کے مختلف طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ہدفی سبسڈی کے مجوزہ فریم ورک کو مزید بہتر بنا کر تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ باہمی مشاورت سے قابل عمل اور متفقہ حل تک پہنچا جا سکے، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے شرکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.