اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ ہیک ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح ہیک ہوگیا ہے جبکہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے ان کے نام پر رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں، اس لیے تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق واٹس ایپ کے اس معاملے پر انہوں نے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے۔