Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ

0

بیجنگ میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان ہر حال میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

اسلام آباد معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ ایران سے متعلق امور پر اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے چین اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے باوجود تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے، جس پر متعلقہ فریقوں کے تعاون کو سراہا گیا۔

چین نے جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فریقین، خصوصاً امریکا اور اسرائیل فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر چین کے دورے پر ہیں، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.