حکومت نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا سارا عملہ تبدیل کر دیا ہے۔ تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور میں رپورٹ کریں۔ ذرائع کے مطابق یہ تبادلے علی امین گنڈاپور سے رابطوں اور خفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔
چھ سال بعد پی آئی اے کی پرواز لندن کے لیے روانہ
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے تبدیل کیے گئے عملے میں مالی، سویپر، نائب قاصد سے لے کر کنٹرولر تک اور اسی سے زیادہ ملازمین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر طفیل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو اتوار تک سول سیکریٹریٹ پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کچھ ملازمین گزشتہ 20 سال سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، اور کئی ملازمین کے بچے بھی اسلام آباد میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ملازمین کے تبادلے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم ذرائع کے مطابق یہ تبادلے علی امین گنڈاپور سے رابطوں اور خفیہ ملاقاتیں لیک کرنے کے الزامات کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔