راولپنڈی:
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
ملک میں 28 روز کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا معائنہ پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے کیا۔
بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا اور انہوں نے سر درد کی بھی شکایت کی تھی۔
ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کر دی ہیں اور مختلف احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔