نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ روزانہ دو جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ اسحاق ڈار نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں امریکی نائب صدر، امریکی وزیر خارجہ، امریکی نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیر خارجہ کو بھی شامل کرتے ہوئے ایران کے اس اقدام کو تعمیری قرار دیا اور اس کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے اور یہ مثبت قدم اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔