ملک میں گزشتہ 28 دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فضائی شعبے پر اخراجات کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
ملک کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری
کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 476 روپے 97 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 288 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، جو اب تیزی سے بڑھتے ہوئے موجودہ سطح تک پہنچ چکی ہے۔