الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار کے ضمنی انتخابات میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
آپریشن غضب للحق سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں65 فیصد کمی
بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ این اے 256 میں امن و امان کے مسائل کے باعث انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
تاہم ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات 5 اپریل 2026 کو شیڈول ہیں۔ یہ نشست بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔