Gas Leakage Web ad 1

آپریشن غضب للحق سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں65 فیصد کمی

آپریشن غضب للحق سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں65 فیصد کمی

0

افغانستان میں 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اگلا ہدف کیوبا ، ایران سے مذاکرات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

سرکاری دستاویز کے مطابق آپریشن سے پہلے صوبے میں 240 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آپریشن کے بعد اب تک 80 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ نویں ہفتے میں سب سے زیادہ 48 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جو بارہویں ہفتے میں کم ہو کر 12 رہ گئے۔ دسویں ہفتے 42 اور گیارہویں ہفتے 29 واقعات رپورٹ ہوئے، اور پورے سال میں مجموعی طور پر 323 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جیونیوز سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے دہشت گردی میں کمی آئی ہے اور ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آپریشن میں اسلام آباد اور بنوں میں دہشت گرد ماسٹر مائنڈ مارے گئے، اور افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے والے کئی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گردی کے واقعات میں کمی پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر کارکردگی کی بدولت ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.