Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم اور صدر ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن کوششوں پر ایک گھنٹے تک تفصیلی تبادلہ خیال

0

اسلام آباد:

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسرا رابطہ ہے۔

صرف جنگ بندی کافی نہیں، خلیجی ممالک کا امریکا سے نیا مطالبہ سامنے آگیا

دونوں رہنماؤں کی بات چیت ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، خاص طور پر گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور 1900 سے زائد ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکہ، خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے امن اقدامات کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی مؤثر راہ نکلے گی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا اور ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات پر اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.