Gas Leakage Web ad 1

پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں

0

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو 18 اپریل سے شروع ہو کر 21 مئی تک جاری رہے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں چلائے گی۔ قومی ایئرلائن مجموعی طور پر ساٹھ ہزار سے زائد عازمین حج کو دو سو دو پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

اس سال 49 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت اور 11 ہزار پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سفر کریں گے۔

پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں چلائے گی۔

بعد از حج آپریشن 30 مئی سے شروع ہو کر 30 جون تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.