کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کی زیر صدارت امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر جامعات نے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ صوبے بھر میں 1600 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
مقفل درسگاہیں اور سسکتا مستقبل
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں انٹر کے امتحانات 25 اپریل اور میٹرک امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے، جبکہ سکھر ڈویژن میں میٹرک امتحانات 30 مارچ اور انٹر امتحانات 15 اپریل سے منعقد ہوں گے۔
وزیر جامعات نے کہا کہ واٹر مارکنگ سسٹم کے ذریعے پیپر آؤٹ کرنے والوں کا فوری پتہ لگایا جا سکے گا، اور امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے صوبائی سطح پر شکایتی سیل بھی قائم کیا جائے گا۔