Gas Leakage Web ad 1

مراد سعید سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار، الیکشن کمیشن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا

مراد سعید سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار، الیکشن کمیشن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ رکن مراد سعید نااہل قرار دیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے جاری، ایران امریکا کے 15 نکات پر غور کررہا ہے: اسحاق ڈار

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت مراد سعید کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم وہ روپوش ہونے کے باعث سینیٹ کی نشست پر حلف نہیں لے سکے تھے۔

فروری کے وسط میں مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیج دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.